اسلام آباد :سانحہ پمز کی غیرجانبدار تحقیقات کرائی جائیں: پی ٹی آئی

اسلام آباد+کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ پمز کے واقعے نے موجودہ نظام پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کے سربراہ اس واقعے کے ذمہ دار ہیں جو اسپتال کے انتظامی معاملات کی نگرانی نہ کرسکے۔

علی محمد خان نے پمز انتظامیہ سے سوال کیا کہ کیا اب ہر معاملے پر وزیراعظم کو نوٹس لینا پڑے گا؟ انہوں نے کہا کہ پمز میں کچھ ایسی شخصیات بھی موجود ہیں جنہیں ہٹانا مشکل ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پمز کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ صرف کمیٹی بنا کر واقعے کو بھول نہیں جانا چاہیے بلکہ اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔