اسلام آباد :پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔اسلام آباد میں کھیلی جانے والی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کی جیت کا اسکور 25-20، 25-16 اور 25-20 رہا۔ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں نے شرکت کی، جبکہ قومی ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن بن گئی۔دوسری جانب تیسری پوزیشن کے میچ میں سری لنکا نے ازبکستان کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔