ٹورنٹو(ںنمائندہ خصوصی)”جنگ نیوزکینیڈا’کے چیف ایڈیٹراشرف خان لودھی نے شعبہ صحافت میں اعزازات حاصل کرنیوالے صحافیوں محمد عامرخان،عمار مسعود، حماد حسن اور سید حماد غزنوی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحافتی اور ادبی خدمات کو سراہا ہے۔
اشرف خان لودھی نے کہا صحافت کے شعبہ میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کیلئے نامزد کئے جانیوالے معروف فوٹوجرنلسٹ محمدعامرخان ، عمار مسعود اور حماد حسن کو بہت بہت مبارکبادپیش کی ہے۔
فوٹوجرنلسٹ محمدعامرخان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے تمام صحافتی حلقے معترف ہیں.ان کی طویل خدمات جن میںملکی اور غیرملکی نشریاتی ادارے شامل ہیںنے بھی ان کی صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کیلئے نامزد گی کوسراہاہے.
اشرف لودھی نے کہا کہ جہاں تک سید حماد غزنوی کا تعلق ہے، وہ بنیادی طور پر انگریزی صحافت سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ اردو کے شاعر، نثر نگار اور کالم نویس بھی ہیں اور فنِ گفتگو میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔
ان کے مطابق حماد غزنوی کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ کیلئےمنتخب کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک دراصل یہ خود اس ایوارڈ کیلئےاعزاز کی بات ہے کہ اسے حماد غزنوی جیسی کثیرالجہت شخصیت کی قربت حاصل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حماد غزنوی کی شخصیت صحافت، ادب، شاعری اور اظہارِ خیال کے مختلف شعبوں کا حسین امتزاج ہے اور ان کی خدمات کا اعتراف نہ صرف صحافتی حلقوں بلکہ ادبی حلقوں کیلئے بھی باعثِ مسرت ہے۔اشرف خان لودھی نے فوٹوجرنلسٹ محمدعامرخان، عمار مسعود، حماد حسن اور سید حماد غزنوی کو اعزازات پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے مزید کامیابیوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

