تہران (ایرانی میڈیا) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل کسی بھی ملک کے کسی بھی مقام کو بغیر کسی رکاوٹ کے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران طاقت کا جواب طاقت سے دے گا۔انہوں نے کہا کہ معاشی، عسکری اور سفارتی دباؤ کے باوجود ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایران نے دشمن کو ہر محاذ پر بے بس کردیا ہے۔

