ایران کے بینکنگ سسٹم پر سائبر حملہ، آن لائن اور کارڈ سروسز متاثر

تہران(برطانوی میڈیا رپورٹس)ایران کے بینکنگ نظام پر سائبر حملے کے نتیجے میں آن لائن بینکنگ اور کارڈ سروسز کا نظام متاثر ہو گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق سائبر حملے کے باعث ملک بھر میں اے ٹی ایم، پوائنٹ آف سیل مشینوں اور موبائل بینکنگ ایپس کی خدمات متاثر ہوئیں جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی سائبر سیکیورٹی حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر بعض بینکوں کی کارڈ سروسز کو عارضی طور پر آف لائن کر دیا تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے اثرات کے باعث مختلف مالیاتی خدمات میں خلل پیدا ہوا، تاہم حکام کی جانب سے نظام کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے منجمد فنڈز کی واپسی کا اعلان کیا تھا، تاہم سائبر حملے اور اس اعلان کے درمیان کسی تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔