ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے تھائی لینڈ کو 9-0 سے شکست دیدی

ناگویا(سپورٹس ڈیسک) ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 9-0 سے شکست دے دی۔ناگویا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے کوارٹر میں 2 گول کیے، دوسرے کوارٹر میں مزید 3 گول داغ کر برتری 5-0 کردی۔

قومی ٹیم نے تیسرے کوارٹر میں بھی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 4 گول کیے اور برتری 9-0 تک پہنچا دی۔چوتھے کوارٹر میں پاکستان مزید گول نہ کرسکا، تاہم میچ 9-0 سے اپنے نام کرلیا۔