اوٹاوا(نمائندہ خصوصی)کینیڈا کے این ڈی پی رکن پارلیمنٹ، ڈان ڈیوائس نے ملک میں رہائش اور مکانات کی ناقابل برداشت قیمتوں کے بحران پر شدید الفاظ میں اظہار خیال کیا۔ ویڈیو میں ڈیوائس نے خاص طور پر وینکوور کے شہریوں کی مشکلات کی نشاندہی کی۔
ڈیوائس کے مطابق، 80% کینیڈین شہری اب سمجھتے ہیں کہ مکان خریدنا صرف امیروں کیلئےممکن ہے، جبکہ 70% غیر مالک مکان افراد نے مکان خریدنے کا خواب ترک کر دیا ہے۔ کئی بڑے شہروں میں کرایہ دار اپنی آمدنی کا 50% یا اس سے زیادہ حصہ صرف رہائش پر خرچ کر رہے ہیں، جو کہ ایک “ناقابل برداشت بوجھ” ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 30 سالوں میں لبرل اور کنزرویٹو حکومتوں نے سستی غیر مارکیٹ ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری بند کر دی جس کی وجہ سے موجودہ بحران پیدا ہوا۔ کینیڈا کا موجودہ غیر مارکیٹ ہاؤسنگ اسٹاک صرف 3.5% ہے، جو OECD کے اوسط کا نصف ہے۔
این ڈی پی کا حل. “نیو ڈیل برائے ہاؤسنگ”
اگلے 10 سال میں 500000غیر مارکیٹ مکانات کی تعمیر، جس میں نصف پانچ سال کے اندر مکمل ہونگے۔
زیادہ کوآپریٹو مکانات کی تعمیر پر توجہ۔
کینیڈا کی غیر مارکیٹ ہاؤسنگ سپلائی کو OECD اوسط تک پہنچانے کیلئےپابند وقت بندی۔
کرایہ داروں کے حقوق کیلئے Renter’s Bill of Rights کا نفاذ۔
کارپوریٹ لینڈلارڈز کی شکارانہ پالیسیوں کا خاتمہ۔
غیر ملکی خریداروں پر ٹیکس میں اضافہ۔
ڈان ڈیوائس کا کہنا تھا کہ این ڈی پی کی یہ جامع منصوبہ بندی ملکی رہائشی بحران کے حل کیلئے فوری اور طویل مدتی اقدام فراہم کرتی ہے، جو غیر مارکیٹ، کوآپریٹو اور کرایہ دار مکانات پر مرکوز ہے۔

