واشنگٹن ( خبر ایجنسی، امریکی محکمہ دفاع)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی فوجی نظام کو فروغ دینے کے لیے 7 بڑی اور معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر لیے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یہ معاہدے امریکی فوج کی اے آئی پر مبنی فورس بنانے کے عمل کو تیز کریں گے۔محکمہ دفاع کے مطابق ان معاہدوں کا مقصد جنگ کے تمام شعبوں میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔پینٹاگون نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے فوجی منصوبہ بندی، نگرانی اور آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

