بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں سے پنجاب حکومت کا سلوک قابل مذمت ہے:راجہ ناصر عباس

اسلام آباد (نامہ نگار) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ پنجاب حکومت کے سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار پر قابض لوگ اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے ظلم اور جبر کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں راجہ ناصر عباس نے کہا کہ تاریخ کا اصول واضح ہے، وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا، آج جو اختیار میں ہیں کل انہیں بھی اپنے کیے کا حساب دینا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی وقار کو پامال کرنا کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں۔