اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات اور علاج سے متعلق مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیے۔
جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 18 اگست کو مقدمات کی سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس نعیم افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے مقدمات سے متعلق تمام فریقین اور وکلا کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

