بلوچستان سے جعفر ایکسپریس کی روانگی 2 روز کیلئے روک دی گئی

کوئٹہ(نامہ نگار)بلوچستان سے اندرونِ ملک ٹرین سروس متاثر ہوگئی، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی 5 اور 6 ستمبر کو منسوخ کردی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث منسوخ کی گئی ہے، جبکہ آج پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی معطلی اور جیکب آباد تک محدود کیے جانے کے باعث کوئٹہ آنے اور جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن جانے والی چمن پسینجر ٹرین بھی گزشتہ 6، 6 ماہ سے بند ہیں۔