نئی دہلی (نمائندہ خصوصی) نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والی لڑکیوں کے بارے میں نازیبا ریمارکس دینے پر دائیں بازو کے سیاسی تجزیہ کار ٹی جی موہن داس کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے کیرالہ کے شہر کوچی میں کارروائی کرتے ہوئے موہن داس کی ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی قبضے میں لے لیں۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک تبصرے میں موہن داس نے کہا تھا کہ جنتر منتر پر طلبہ کا احتجاج گینگ ریپ کے واقعات کی طرف جائے گا اور ان واقعات کی شکایات بھی درج نہیں ہوں گی کیونکہ احتجاج کرنے والی لڑکیاں ریپ ہونے کو انجوائے کرتی ہیں۔
موہن داس کے اس بیان پر سوشل میڈیا سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔ پولیس نے ان کے خلاف امنِ عامہ کو نقصان پہنچانے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

