مدینہ منورہ (سعودی اتحادی فوج، خبر ایجنسیاں) سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے 29 ستمبر کو مدینہ منورہ کے بجلی گرڈ اسٹیشن کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد ٹرانسفارمرز عارضی طور پر بند ہوگئے۔
سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کے مطابق حملہ 29 ستمبر کو صبح 5 بج کر 11 منٹ پر کیا گیا، جس میں بجلی کے ایک ٹرانسفارمر کو عارضی طور پر غیر فعال ہونا پڑا۔ترجمان نے کہا کہ حملے کے باوجود بجلی کی ترسیل اور مجموعی برقی نیٹ ورک متاثر نہیں ہوا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ مدینہ منورہ کی ایک اہم تنصیب کو منظم منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا گیا، جبکہ منگل کو ہونے والے حملے کے باعث گرڈ اسٹیشن کے کئی ٹرانسفارمرز بند ہوئے۔سعودی اتحادی فوج نے کہا کہ حوثیوں کے حملوں سے حرمین شریفین کا تقدس پامال ہوا اور تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

