حیدرآباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین سے رقم کٹوتی کرنے والے 8 ملزمان گرفتار

حیدرآباد (نمائندہ خصوصی)حیدرآباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی مستحق خواتین کی امدادی رقم میں غیر قانونی کٹوتی کرنیوالے 8 ڈیوائس ہولڈرز کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق لطیف آباد میں قائم بی آئی ایس پی ٹرنچ سینٹر کے خلاف شکایات موصول ہونے پر کارروائی کی گئی، جہاں مستحق خواتین کی ہر قسط سے 1500 سے 2000 روپے تک غیر قانونی طور پر کاٹے جا رہے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بایومیٹرک ڈیوائسز، اہم ریکارڈ اور 13 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد نقد رقم برآمد کر لی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کی نشاندہی پر اس غیر قانونی نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔