خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سیاسی کشیدگی بڑھا سکتے ہیں:انسانی حقوق کمیشن

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات سے سیاسی کشیدگی میں اضافہ اور جمہوری عمل کمزور ہو سکتا ہے۔

ایچ آر سی پی نے وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر بامقصد سیاسی مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں۔کمیشن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی بہانے شہریوں کے بنیادی حقوق معطل نہ کیے جائیں اور سیاسی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔