لاہور (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے دنیا کی کرکٹ لیگز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو مہنگی ہونے کے باوجود ٹاپ ٹین میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے، جبکہ پہلے نمبر پر انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ اور دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کی ایس اے ٹی ٹوئنٹی لیگ ہے۔
آئی پی ایل کو 62.6 رینکنگ پوائنٹس دیے گئے، بی بی ایل چوتھے نمبر پر 62.5 پوائنٹس کے ساتھ ہے اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پانچویں نمبر پر 48 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ شامل ہے۔

