کراچی (سپورٹس ڈیسک) پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 کو 47 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے راویل فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 68 رنز اسکور کیے۔
126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 کی پوری ٹیم 18ویں اوور میں 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے ماہنور زیب نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔اس فتح کے بعد پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی۔

