مالٹن(نمائندہ خصوصی)مسی ساگا: اونٹاریو کے رکن صوبائی پارلیمنٹ دیپک آنند نے کہا ہے کہ محفوظ اور مضبوط معاشروں کی بنیاد مضبوط شراکت داری پر استوار ہوتی ہے۔
انہوں نے پیل ریجنل پولیس چیف کے پانچویں سالانہ انویٹیشنل گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کی، جہاں کمیونٹی رہنماؤں، شراکت داروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پیل پولیس فاؤنڈیشن کی حمایت کیلئےشرکت کی۔
دیپک آنند نے کہا کہ پیل ریجنل پولیس کمیونٹی کے تحفظ کو مضبوط بنانے کیلئےمختلف پروگراموں، شراکت داریوں اور اقدامات میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، جن کے مثبت اثرات پورے ریجن آف پیل میں دیکھے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کمیونٹی کے تحفظ اور عوامی خدمت کے فروغ کیلئےپیل ریجنل پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی شراکت داریاں محفوظ، مضبوط اور باہم مربوط معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
اونٹاریو کے وزیرِاعلیٰ ڈگ فورڈ،مسی ساگا—اسٹریٹس ول سے رکن صوبائی پارلیمنٹ اور اونٹاریو کی ایسوسی ایٹ وزیر برائے چھوٹے کاروبار نینا تانگری سمیت مختلف کونسلرزنے بھی شرکت کی.

