راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ملزمان کی ہلاکت، انکوائری کا آغاز

راولپنڈی (نامہ نگار) راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی پولیس کے مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ملزمان کی ہلاکت کے واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان پر باغ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد ارشاد کے قتل کا الزام تھا، جنہیں گزشتہ سال یکم دسمبر کو قتل کیا گیا تھا۔

مقتول کی بیوہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او کو مقدمے میں نامزد کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، جبکہ کیس کی پیروی پر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اسلئے تحفظ فراہم کیا جائے۔

درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ محمد ارشاد کے قتل کے اصل منصوبہ سازوں کو بے نقاب کیا جائے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی بیوہ کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔