لاہور (طاہر محمود سے) ریلوے اسکاؤٹس کے صوبائی ہیڈکوارٹر لاہور میں پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسٹر انجم شہزاد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر انجم شہزاد نے یادگاری طور پر پودا لگایا اور سید نقوی، زاہد بٹ، امانت علی اور دیگر اسکاؤٹس رہنماؤں کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجم شہزاد نے اسکاؤٹس پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو پاکستان کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔ایس۔ عابد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمارے لئےانتہائی قیمتی ہے کیونکہ ہمارے بزرگوں نے اس کے حصول کیلئے شمار قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو آزادی کی قدر اور ملک کی خدمت کا جذبہ اپنے اندر پیدا کرنا چاہیے۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور بہتری کیلئےخصوصی دعا بھی کی گئی۔

