زیادہ سے زیادہ انتظامی یونٹس بنائے جائیں:خالد مقبول صدیقی

کراچی (نمائندہ خصوصی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ انتظامی یونٹس بنائے جائیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ روز کی ریلی مکمل ریفرنڈم تھی، شہریوں کی امید اور فیصلوں کا ذریعہ متحدہ قومی موومنٹ بنی ہے، ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ہر دور میں مشکلات کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ نسل پرست حکمرانوں نے کراچی کی آبادی کم کی، گزشتہ روز کی ریلی نے ریلا بن کر تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔