کراچی (نمائندہ خصوصی) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی دل کی تکلیف کے باعث نجی اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
باسط علی کی اہلیہ کے مطابق انہیں انجیوپلاسٹی کے لیے اسپتال لایا گیا ہے اور وہ فی الحال زیر علاج ہیں۔ بعض تازہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انجیوپلاسٹی کے بعد انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
55 سالہ سابق کرکٹر نے پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ اور 50 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 858 جبکہ ون ڈے میں 1265 رنز بنائے۔

