لندن (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری دو ہفتے کے دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق برطانیہ میں قیام کے دوران صدر زرداری مختلف طبی معائنے بھی کرائیں گے۔
صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ سلیم مانڈوی والا اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی لندن پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر زرداری تقریباً چھ برس بعد برطانیہ کے دورے پر آئے ہیں، جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔

