فاتح کپتان طوبہ حسن نےشاندار کارکردگی دکھائی فائنل اور ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا
وقار یونس کی بھابھی عالیہ ریاض، آئی سی سی ایوارڈ یافتہ سدرہ امین سمیت
شادی شدہ کھلاڑیوں کا دور ختم ہونے کے قریب، نوجوان خون جگہ لینے کو تیار
سٹارز نے انوِنسبلز کو 52 رنز سے شکست دے کر نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ طوبہ حسن نے شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس سے سب کو حیران کردیا۔ فائنل میں سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 156 رنز بنائے۔ کپتان طوبیٰ حسن نے 50 اور ویٹرن کھلاڑی سدرہ امین 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ امبر کائنات اور مومنہ ریاست نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں عائشہ بلال اور طوبہ حسن کی نپی تلی بولنگ کی بدولت انوِنسبلز کی ٹیم 16.1 اوورز میں 104 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ منیبہ علی 27 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔طوبیٰ حسن اور عائشہ بلال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔طوبہ حسن نے فائنل اور ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔وقار یونس کی بھابھی عالیہ ریاض، آئی سی سی ایوارڈ یافتہ سدرہ امین سمیت شادی شدہ کھلاڑیوں کی چمک ماند پڑنے لگی کس کے باعث نوجوان خون ان کی جگہ لینے کو تیار ہے۔

