اسرائیل(اے ایف پی)اسرائیلی پولیس نے فلسطینی قیدی کے جنسی استحصال کی ویڈیو لیک کرنے پر سابق خاتون ملٹری پراسیکیوٹر یفات تومر-یروشلمی کو گرفتار کر لیا۔ وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر کے مطابق یہ اقدام ویڈیو لیک ہونے کے بعد سامنے آیا، جس میں فوجیوں کو قیدی کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
اطلاع کے مطابق تومر-یروشلمی نے 2024 میں یہ ویڈیو میڈیا کو فراہم کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ تحقیقات میں پانچ ریزروسٹ اہلکاروں پر فردِ جرم عائد کی گئی، جن پر قیدی کو شدید تشدد پہنچانے کے الزامات ہیں۔
اسرائیلی فوج نے فروری میں بتایا کہ سدی تیمن میں بدسلوکی کے حوالے سے پانچ فوجیوں پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ایک کمیشن کے مطابق ہزاروں قیدیوں کو اسرائیلی فوج کیمپوں میں منظم تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسرائیل نے ان الزامات کو غیر معقول قرار دیا ہے۔

