فلاڈیلفیا( فیفا، رائٹرز، اے ایف پی)فیفا ورلڈکپ کے گروپ ایل کے اہم میچ میں کروشیا نے گھانا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے، یعنی راؤنڈ آف 32، کے لیے کوالیفائی کر لیا۔فلاڈیلفیا میں کھیلے گئے میچ میں کروشیا نے آغاز ہی سے مثبت کھیل پیش کیا اور شوشک کے گول کی بدولت برتری حاصل کر لی۔
دوسرے ہاف میں گھانا نے لوکاسین کے گول کی بدولت مقابلہ ایک، ایک سے برابر کر دیا، تاہم کھیل کے اختتامی لمحات میں نکولا نے فیصلہ کن گول اسکور کر کے کروشیا کو 2-1 کی فتح دلا دی۔اس کامیابی کے ساتھ کروشیا نے گروپ ایل میں چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

