فیفا ورلڈ کپ: الجیریا نے اردن کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی

لاس اینجلس(میچ رپورٹ)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں الجیریا نے اردن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی۔گروپ جے کے اس میچ میں الجیریا کی جانب سے نادر بنوبلی اور امینی نے ایک ایک گول اسکور کیا، جس کی بدولت ٹیم نے اہم کامیابی حاصل کی۔

ایک اور گروپ آئی کے میچ میں ناروے نے سینیگال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔اس کامیابی کے ساتھ ناروے نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی بھی کر لیا، جسے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔