تہران(ایرانی سرکاری میڈیا، غیر ملکی میڈیا)امریکا نے فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں ایران کے 15 رکنی انتظامی وفد کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور تکنیکی عملے کو امریکا میں داخلے کے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں، تاہم ٹیم کی انتظامیہ اور مینجمنٹ سے تعلق رکھنے والے 15 ارکان کے ویزوں کے اجرا میں رکاوٹیں برقرار ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے مذکورہ وفد کو تاحال ویزے جاری نہیں کیے گئے، جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ سے متعلق سرگرمیوں میں شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کو امریکا میں داخلے کے ویزے جاری کیے گئے تھے، تاہم انتظامی وفد کے ارکان اب بھی ویزوں کے منتظر ہیں۔

