ہوسٹن( بین الاقوامی میڈیا)فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 کے سنسنی خیز مقابلے میں برازیل نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئےکوالیفائی کر لیا۔
ہوسٹن میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں برازیل کی ٹیم اپنی روایتی فارم میں نظر نہ آئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جاپان نے 29ویں منٹ میں سانو کے گول کی بدولت برتری حاصل کر لی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک جاپان کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔
دوسرے ہاف میں برازیل نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور مسلسل حملوں کے نتیجے میں کیسیمیرو نے شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کر کے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کر دیا۔
انجری ٹائم ختم ہونے سے ایک منٹ قبل گیبرئیل نے فیصلہ کن گول اسکور کر کے برازیل کو دو، ایک سے کامیابی دلائی اور اپنی ٹیم کو پری کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔پری کوارٹر فائنل میں برازیل کا مقابلہ ناروے یا آئیوری کوسٹ میں سے کسی ایک ٹیم سے ہوگا۔

