فیفا ورلڈ کپ: سوئٹزر لینڈ اور کینیڈا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

ٹورنٹو (فیفا، رائٹرز، اے ایف پی)فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں سوئٹزر لینڈ اور میزبان کینیڈا نے گروپ بی سے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔گروپ کے آخری میچ میں سوئٹزر لینڈ نے کینیڈا کو 2 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے کر 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

میزبان کینیڈا نے گروپ مرحلے میں ایک فتح، ایک ڈرا اور ایک شکست کے ساتھ مجموعی طور پر 4 پوائنٹس حاصل کیے اور گول اوسط کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔

دوسرے میچ میں بوسنیا نے قطر کو 3 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی، جس کے بعد بوسنیا کے بھی 4 پوائنٹس ہو گئے، تاہم کمزور گول اوسط کے باعث وہ تیسرے نمبر پر رہا اور ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل نہ کر سکا۔گروپ بی میں قطر تینوں میچوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گیا، جبکہ سوئٹزر لینڈ اور کینیڈا نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔