فیفا ورلڈ کپ: مصر نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر گروپ جی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

لاس اینجلس( فیفا ورلڈ کپ)فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں مصر نے نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

میچ کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 15ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ تاہم دوسرے ہاف میں مصر نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مسلسل تین گول اسکور کر دیے۔

مصر کی جانب سے 58ویں منٹ میں مصطفیٰ زیکو نے گول کر کے مقابلہ برابر کیا، جبکہ 67ویں منٹ میں اسٹار فارورڈ محمد صلاح نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ مصر کا تیسرا گول ٹریزیگوئے نے اسکور کیا۔

اس کامیابی کے بعد مصر نے چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ جی میں پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے۔