فیفا ورلڈ کپ: پرتگال نے ازبکستان کو پانچ صفر سے ہرا دیا، رونالڈو کا نیا عالمی ریکارڈ

فلاڈیلفیا( فیفا، عالمی خبر رساں ادارے)فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے ایک میچ میں پرتگال نے ازبکستان کو پانچ صفر سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کر لی، جبکہ پرتگالی کپتان کرسٹیانارونالڈو نے دو گول کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

فلاڈیلفیا میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے آغاز ہی سے حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ رونالڈو نے چھٹے منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور پھر 39 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کرکے برتری مزید مستحکم کر دی۔

اس کارکردگی کے ساتھ رونالڈو فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں چھ مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔ وہ 2006، 2010، 2014، 2018، 2022 اور 2026 کے عالمی کپ مقابلوں میں گول کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

41 سالہ رونالڈو ورلڈ کپ کی تاریخ کے دوسرے معمر ترین گول اسکورر بھی بن گئے ہیں، جبکہ ان کی ریکارڈ ساز کارکردگی نے پرتگال کی کامیابی کو مزید یادگار بنا دیا۔پرتگال کی ٹیم اس فتح کے بعد ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی دوڑ میں مزید مضبوط پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔