لاہور قلندرز نے ناقابلِ شکست پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 38ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ناقابلِ شکست پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 199 رنز بنائے، جس میں بابر اعظم نے 58 اور بریسویل نے 83 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

جواب میں لاہور قلندرز نے 200 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 3 گیندیں پہلے حاصل کر لیا۔ فخر زمان نے 58 رنز بنائے جبکہ ڈینئل سیمز 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس نتیجے کے بعد پشاور زلمی کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ پوائنٹس ٹیبل پر بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔ لاہور قلندرز چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔

دوسری جانب اگلے مرحلے کے لیے مقابلہ مزید سخت ہو گیا ہے، جہاں دوسری پوزیشن کے تعین کیلئےاسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ فیصلہ کن ہوگا۔

شیڈول کے مطابق کوالیفائر 28 اپریل کو کھیلا جائے گا، جبکہ پہلا ایلیمنیٹر 29 اپریل کو تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔