لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 11 کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
مارک چیپمین نے 40 رنز اسکور کیے، سمیر منہاس نے 28 ،ڈیون کانوے اور فہیم اشرف نے 26، 26 رنز بنائے۔سلطانز کی جانب سے مومن قمر نے 3، محمد وسیم نے 2 جبکہ محمد نواز، پیٹر سیڈل اور عرفات منہاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز نے 172 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کرلیا۔
جوش فلپ نے 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان ایشٹن ٹرنر 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ڈیوڈ ملان نے 31 رنز اسکور کیے جبکہ آخر میں عرفات منہاس نے 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سلمان ارشاد اور شاداب خان نے 2، 2 جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

