لاہور پریس کلب میں محرم الحرام کی مناسبت سے محفلِ مسالمہ

لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور پریس کلب میں محرم الحرام کی مناسبت سے محفلِ مسالمہ منعقد ہوئی، جس کی صدارت قاری صادق جمیل نے کی مہمانِ خصوصی واجد امیر، علی اصغرعباس،محمد عباس مرزا،صغیر احمد صغیر، حکیم سلیم اختر،عظمیٰ زریں اور منزہ سحرتھے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض سعید اختر اور شہزاد فراموش نے انجام دیئے ۔

لاہور پریس کلب کے صدرا رشد انصاری نے محفل مسالمہ میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام کہ حضرت امام حسین کی قربانی دین اسلام کی بقاء ہے ، آپ نے دین اسلام کی بقاء اور سر بلندی کیلئے وہ عظیم مثال قائم کر دی جو رہتی دنیا تک قائم رہے گی اور تمام امت ان کی احسان مند رہے گی ۔

جنرل سیکرٹری افضال طالب نے کہا کہ لاہور پریس کلب میں اہم مواقع پر مشاعروں کی روایت گزشتہ کئی سال سے چلی آرہی ہے ، آج کی محفل مسالمہ میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کونذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے شعراء کرام نے ہدیہ پیش کیا ہے، سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ او راہل بیت اطہار سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

مشاعرے میں ممتاز راشد لاہوری، مشتاق قمر ، سید فاطر شہید ، تو قیر عباس ، حسنین اختر ،قسیم سرفراز ، حکیم نصر عسکری، شاہد عمران، شفقت رسول مرزا،علی اصغری، خالد محمود آشفتہ، شارق علی شارق، حمزہ علی رانا ،سید رضوان رضوی، وقار احمد وقار، شاہ میر مغل،سبطین رضا، اعظم تو قیر ، ڈاکٹر شجاعت حامد اور شہزاد فراموش نے کلام سنایا .

محفل مسالمہ میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، جنرل سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ممبر کو رننگ باڈی سید سجاد کاظمی،سید بدر سعید اور ظہیر شیخ کے علاوہ کلب کے ممبران اقبال بخاری، علامہ صدیق اظہر، رفیق خان ،را نا شہزاد،اسرار غنی اسد، حامد نواز ،نواز طاہر ،محبوب چوہدری، ندیم احمد ، جمال احمد ،شبیر صادق ، جاوید ہاشمی،عمران علی ، کرم داد بلوچ ،سجا داعوان ، شگفتہ را نا اور نفیس قادری سمیت سامعین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔