لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدر ناصرہ عتیق، نائب صدر مدیحہ الماس، جنرل سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکریٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے سینئر صحافی و اینکر پرسن نجم ولی خان کو سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے نوٹس موصول ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس ضمن میں سینئرصحافی نجم ولی خان این سی سی آئی اے کے دفترپیش ہوئےجہاں ان کیساتھ بزرگ صحافی وتجزیہ کارمجیب الرحمن شامی،سلمان غنی، فرخ شہباز وڑائچ سمیت بڑی تعداد میں صحافی موجود تھے۔ اس موقع پر مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ نجم ولی ایک اخبار کے ایڈیٹر ہیں اوراخبارات پاکستان پریس کونسل کے زمرے میں آتے ہیں جبکہ نجم ولی خان نے توفیق بٹ کے کالم کوسوشل میڈیاپر وائرل نہیں کیا،انہیں این سی سی آئی اےکی سے دیاجانیوالانوٹس غیرقانونی ہے. اس سے قبل این سی سی آئی اےنے توفیق بٹ کوجونوٹس جاری کیااس میں انہوں نے کسی شخص کانام نہیںلکھااور یہ بھی غیرقانونی ہے.
صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیکاایکٹ کے تحت درجنوں صحافیوں پرمقدمات درج کروائے جاچکے ہیں،جب دل کرتاہے کسی بھی صحافی کواین سی سی آئی اےکانوٹس بھجوادیا ہےجسے ہم آزادی صحافت وآزادی اظہارکے منافی سمجھتے ہیں.
انہوں نے کہاکہ اس وقت پیکاکے کالے قانون کے خلاف پاکستان بھرکی صحافی برادری سراپااحتجاج ہے اورپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس عدالتی جنگ لڑرہی ہے ،انہوں نے مزیدکہاکہ ہم ایسے نوٹسزاورناجائز مقدمات سے نہیں ڈرتے اوراگریہ سلسلہ ختم نہ کیاگیاتوپاکستان بھرکی صحافی برادری سراپااحتجاج ہوگی۔

