لاہور ہائیکورٹ نےدہرے قتل کے مقدمے میں عمر قیدسزا پانے والا ملزم بری کردیا

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے دہرے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم علی رضا کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔جسٹس امجد رفیق نے ملزم علی رضا کی اپیل پر سماعت کی۔ ملزم کے خلاف گوجرانوالہ پولیس نے ۲۰۲۲ء میں دو شہریوں کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

اپیل کنندہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے ۲۰۲۵ء میں ملزم کو دہرے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت عالیہ نے مقدمے کے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو شک کا فائدہ دیا اور عمر قید کی سزا ختم کرتے ہوئے اسے بری کرنے کا حکم دے دیا۔