مالاکنڈ (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ مالاکنڈ نے لیویز کے 10 تھانوں کے صوبیداروں اور چوکیوں کے انچارجز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نور حسین کو تھانہ بائزئی اور علی رحمت کو پل چوکی کا پوسٹ کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔محمد ریاض کو مالاکنڈ ٹاپ، محمد سراج کو تھانہ خار، عزیز الرحمن کو کوپر جبکہ فضل اکبر کو تھانہ سخاکوٹ کا پوسٹ کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح شمس الاسلام کو آلہ ڈھنڈ، شمس العارفین کو تھانہ درگئی کا پوسٹ کمانڈر، اکرم شاہ کو آگرہ اور سید محمد کو چوکی بٹ خیلہ کا انچارج تعینات کیا گیا ہے۔

