لندن(نمائندہ خصوصی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ون آن ون ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس دوران وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو اہم پیغام بھی پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مختلف قومی معاملات بالخصوص نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری بحث پر بھی گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے نئے صوبوں سمیت مختلف قومی معاملات پر اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔صدر مملکت نے کہا کہ قومی مفاد میں تمام فریقوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

