مراکش نے کینیڈا کو3-0سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ہیوسٹن( فیفا، بین الاقوامی اسپورٹس میڈیا)فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں مراکش نے میزبان کینیڈا کو 3-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ہیوسٹن، ٹیکساس میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے ابتدا ہی سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مراکش کی جانب سے عزالدین اوناحی نے دو گول اسکور کیے، جبکہ میچ کے آخری لمحات میں صفیان رحیمی نے ایک اور گول کر کے ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔

اس کامیابی کے ساتھ مراکش نے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی، جبکہ میزبان کینیڈا کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔