مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)مسی ساگامیں آغا خان میوزیم میں ترک ثقافتی و لوک ورثہ سوسائٹی آف کینیڈا کے تحت ایک خوبصورت ثقافتی تقریب منعقد ہوئی جس میں ترک میوزک اینسمبل نے اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے ترک موسیقی کی روایتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا۔

تقریب میں مسی ساگا سے صوبائی رکنِ پارلیمنٹ شیرف صباوی نے شرکت کی جبکہ ترک قونصل جنرل کان یولداش بھی موجود تھے۔اس موقع پر یحییٰ گیلان کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا جنہوں نے اس میوزک گروپ کے قیام اور تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔مقررین اور شرکاء نے اس ثقافتی شام کو مختلف تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی اور فنونِ لطیفہ کے فروغ کے لیے ایک اہم اور یادگار موقع قرار دیا۔

