مسی ساگا (اشرف خان لودھی سے) پاکستان فیشن ویک کینیڈا 2026 کا خصوصی فیشن شو مسی ساگا کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں فیشن ڈیزائنرز، مختلف برانڈز، بوتیکس اورمہمان خصوصی اسکاربورو سینٹر—ڈان ویلی ایسٹ سے رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد ،عائشہ ندیم،مریم سمیت مدعو مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب میں وائٹ لوٹس بائی جیوتی، پریٹ لاؤنج بائی مسرت روون، کلچ اٹ ہینڈ بیگز، ایمران اور خدا بخش کریئیشنز سمیت مختلف بوتیکس نے شرکت کی اور اپنی مصنوعات اور تخلیقات مہمانوں کے سامنے پیش کیں۔

فیشن شو میں فیشن ڈیزائنر عدنان نے بھی اپنی تخلیقات پیش کیں جبکہ مختلف بوتیکس نے اپنے ملبوسات اور فیشن سے متعلق مصنوعات نمائش کیلئےپیش کیں۔

فیشن شو کے دوران مختلف ڈیزائنز اور ملبوسات پیش کیے گئے، جبکہ بوتیکس کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز پر شرکا کو مختلف برانڈز کی مصنوعات دیکھنے اور خریداری کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کا موقع بھی ملا۔

پاکستان فیشن ویک کینیڈا کے اس خصوصی فیشن شو میں پاکستانی فیشن کے مختلف انداز نمایاں کیے گئے، جبکہ فیشن ڈیزائنرز اور برانڈز نے اپنی تخلیقات کے ذریعے جدید اور روایتی ملبوسات کو پیش کیا۔

تقریب میں فیشن سے وابستہ افراد کے علاوہ مدعو مہمانوں نے بھی شرکت کی اور فیشن شو میں پیش کیے جانے والے ملبوسات اور مختلف بوتیکس کی مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

پاکستان فیشن ویک کینیڈا کے ذریعے پاکستانی فیشن ڈیزائنرز اور برانڈز کو کینیڈا میں اپنی تخلیقات متعارف کرانے کا موقع ملا، جبکہ مختلف بوتیکس کی شرکت سے تقریب میں فیشن اور کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے بھی دلچسپی پیدا ہوئی۔


