سرینگر(کشمیر میڈیا سروس، خبر ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی کارروائیوں کے دوران گزشتہ سات ماہ میں 21 کشمیری شہید جبکہ 4 ہزار 650 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں نوجوان، طلبہ اور خواتین بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں سے متعدد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون (یو اے پی اے) کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کم از کم 50 شہریوں کو بھی زخمی کیا۔

