ممبئی(ٹائمز آف انڈیا، منی کنٹرول، بھارتی میڈیا)بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ سے نجی تقریب میں شادی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے ممبئی میں واقع عامر خان کی رہائش گاہ پر سادگی سے منعقد ہونے والی تقریب میں اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کروائی۔
رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی، جبکہ عامر خان کے بچوں جنید، آئرہ اور آزاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور گوری سپراٹ ایک دوسرے کو تقریباً 25 برس سے جانتے تھے، تاہم 2024ء میں دوبارہ رابطہ ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے۔ عامر خان نے مارچ 2025ء میں اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری سپراٹ کو اپنی شریکِ حیات بننے والی ساتھی کے طور پر عوام سے متعارف کرایا تھا۔
یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل وہ رینا دتہ اور بعد ازاں فلم ساز کرن راؤ سے شادی کر چکے ہیں، تاہم دونوں سے علیحدگی کے باوجود ان کے تعلقات خوشگوار رہے ہیں۔

