موناکو: دنیا کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ 55 کروڑ ڈالر میں فروخت

موناکو (بین الاقوامی میڈیا رپورٹس)دنیا کا سب سے مہنگا رہائشی اپارٹمنٹ موناکو میں تقریباً 55 کروڑ ڈالر (تقریباً 154 ارب پاکستانی روپے) میں فروخت ہو گیا ہے، جس نے عالمی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

یہ لگژری پینٹ ہاؤس موناکو کی معروف عمارت “رینزو” میں واقع ہے اور اسے ایک یوکرینی ارب پتی نے خریدا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس اپارٹمنٹ کی مجموعی مالیت تقریباً 471 ملین یورو (554 ملین ڈالر) بتائی گئی ہے۔ یہ پانچ منزلوں پر مشتمل ایک انتہائی پرتعیش رہائش گاہ ہے جس میں 21 کمرے شامل ہیں۔

اس میں نجی سوئمنگ پول، جکوزی، جدید ترین ٹیکنالوجی اور بحیرہ روم کے دلکش نظارے موجود ہیں، جو اسے دنیا کی منفرد ترین رہائش گاہوں میں شامل کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ ریکارڈ توڑ خریداری اس بات کی علامت ہے کہ عالمی سطح پر الٹرا لگژری رئیل اسٹیٹ مارکیٹ مسلسل ترقی کر رہی ہے، جبکہ موناکو پہلے ہی دنیا کے مہنگے ترین ہاؤسنگ مارکیٹس میں شمار ہوتا ہے۔