میلبورن میں پروفیسر ڈاکٹر نصرت جہاں مجید کے اعزاز میں عشائیہ

میلبورن(نثارحسین سے)آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ممتاز ماہر امراضِ قلب پروفیسر ڈاکٹر نصرت جہاں مجید کے اعزاز میں ڈاکٹر ماجد گوندل کی جانب سے ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل واجد ہاشمی، پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق، ڈاکٹر جان رمزی، ڈاکٹر یوسف ہارون، سینئر صحافی و اینکر پرسن نثار حسین، ڈاکٹر ظفر اقبال ظفر، ڈاکٹر فریدہ امیر علی، پروفیسر اسحاق بھٹی، ڈاکٹر عظیم، رانا شاہد جاوید، ڈاکٹر سدرہ، ڈاکٹر فائزہ چیمہ اور دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔

شرکا نے پروفیسر ڈاکٹر نصرت جہاں مجید کی طبی خدمات اور پیشہ ورانہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ان کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر علمی، پیشہ ورانہ اور سماجی روابط کے فروغ کے ساتھ باہمی احترام، دوستی اور خوشگوار ماحول کی عکاسی دیکھنے میں آئی، جبکہ شرکا نے ایسے اجتماعات کو پاکستانی کمیونٹی کے درمیان روابط مضبوط بنانے کیلئےاہم قرار دیا۔