نسیم شاہ انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ سے باہرہوگئے

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے باہر ہو گئے ہیں۔پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈیز نے تصدیق کی ہے کہ نسیم شاہ کراچی کنگز کیخلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری کا شکار ہوئے، جس سے وہ ٹیم سے غیر معینہ مدت کیلئےباہر ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ٹیم کا میڈیکل اسٹاف ان کی ریکوری کو مانیٹر کر رہا ہے اور اُمید ہے کہ نسیم شاہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپس آ سکیں گے۔راولپنڈیز کی انتظامیہ نے کہا کہ وہ نسیم شاہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہیں۔