میکسیکو( تیونس فٹبال ایسوسی ایشن، برطانوی میڈیا رپورٹس)فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنے پہلے میچ میں بھاری شکست کے بعد تیونس فٹبال ایسوسی ایشن نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ صابری لاموشی کو عہدے سے ہٹا دیا۔
گروپ ایف کے میچ میں سوئیڈن نے تیونس کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی، جس کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیونس فٹبال ایسوسی ایشن نے فرانسیسی کوچ صابری لاموشی کا معاہدہ باہمی رضامندی سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تجربہ کار فرانسیسی کوچ ہروے رینارڈ کو ورلڈ کپ کے اختتام تک تیونس کی قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صابری لاموشی ورلڈ کپ کی تاریخ کے پہلے کوچ بن گئے ہیں جنہیں ایونٹ میں صرف ایک میچ کے بعد ہی اپنے عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

