ورلڈ کپ میں کیپ ورڈی اور یوراگوئے کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ، میچ برابر

( فٹبال ورلڈ کپ رپورٹس)فٹ بال ورلڈ کپ میں گروپ ایچ کے اہم میچ میں نووارد ٹیم کیپ ورڈی قومی فٹبال ٹیم نے تجربہ کار ٹیم یوراگوئے قومی فٹبال ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ دو، دو گول سے برابر کر دیا۔

یہ میچ شائقین کیلئےانتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا جسے ماہرین نے موجودہ ورلڈ کپ کے بہترین مقابلوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

میچ میں اسکورنگ کا آغاز کیپ ورڈی نے کیا، جب کیون پینا نے 21ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد ہاف ٹائم سے قبل یوراگوئے نے دو گول کر کے مقابلہ اپنے حق میں کر لیا، جن میں پہلا گول میکسی آراؤ اور دوسرا کینوبیو نے اسکور کیا۔دوسرے ہاف میں کیپ ورڈی نے شاندار واپسی کی، اور ہیلیو وریلا نے 61ویں منٹ میں گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان برتری حاصل کرنے کی کوشش جاری رہی، تاہم کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور میچ دو، دو گول سے برابر ختم ہوا۔ دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملا۔