اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف نے پمز سانحے کے دوران اپنی جان کی پروا کیے بغیر ایک نومولود کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین کے لیے ستارۂ خدمت کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کے اعلامیے کے مطابق نرس رضیہ نورین کے لیے ایک کروڑ روپے کے انعام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کو غیر معمولی ذمہ داری اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نرس رضیہ نورین نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کی جان بچائی، جس پر انہیں خود سمیت پوری قوم کو فخر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ایسے فرض شناس اور بہادر افراد کی جتنی بھی ستائش کی جائے، کم ہے۔

